راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس، ایف بی آر نے کتنا ٹیکس عائد کر دیا؟

راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس، ایف بی آر نے کتنا ٹیکس عائد کر دیا؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آ گئے ہیں جس نے گلوکار کے خفیہ بینک اکاﺅنٹس کے معاملے پر دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایف بی آر نے گلوکار پر 122 (5 اے) کے تحت دوبارہ 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا۔ قبل ازیں ایف بی آر نے انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کیا تھا لیکن ایڈیشنل کمشنر نے دوبارہ آڈٹ کرتے ہوئے نیا ٹیکس عائد کیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات ٹیکس آفس کو بھجوائی تھیں جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی اور اگر راحت فتح علی ایک ماہ میں اپیل یا ٹیکس ادا نہیں کرتے تو ان کے تمام اکاونٹس منجمد کر دئیے جائیں گے۔