دہلی دنیا کا مسلسل تیسری بار آلودہ ترین دارالحکومت قرار

دہلی دنیا کا مسلسل تیسری بار آلودہ ترین دارالحکومت قرار
سورس: File photo

دہلی، بھارتی شہر دہلی مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا آلودہ ترین دارلحکومت قراردے دیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے آئی کیو ایئر نے نئی دہلی کو مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کے 50 آلودہ ترین شہروں میں سے 35 کا مرکز ہے۔کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود 2020 کے دوران نئی دہلی میں فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت کی محفوظ حد سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وباء کی وجہ سے فیکٹریوں  اور کارخانوں کے اوقات کار میں کمی آنے کی وجہ سے آلودگی کی شرح کافی حدتک کم ہوئی ہے لیکن بھارت میں ابھی بھی آلودگی کی شرح کئی گنا زیادہ ہے۔ 

یاد رہے کہ بھارت میں گزشتہ ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کی وجہ سے 54 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔