میرے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کیلئے بھاری رقوم کی پیشکش کی جا رہی ہے: وزیراعظم 

میرے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کیلئے بھاری رقوم کی پیشکش کی جا رہی ہے: وزیراعظم 

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے میچ نہ دیکھنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ بابراعظم کو شاندار کیپٹن اننگز کے ذریعے زبردست فائٹ بیک کرنے اور ورلڈکلاس بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد، اور جس طرح پوری ٹیم بالخصوص محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کا مقابلہ کیا، انہیں بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘ 

759d69fed3a634b2f6136ca997c7087b


وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’ بدقسمتی سے میں یہ میچ نہیں دیکھ سکا کیونکہ میں ایک اور محاذ پر میچ فکسنگ کے خلاف لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑی کو بھاری رقوم کی لالچ دی جا رہی ہے!‘ 

c88eaedf5d8c6f2a5b6c044642f531f9


واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا جس کیلئے قومی ٹیم نے 6 سیشنز میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ 
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 196 کی تاریخی اننگز کھیلی اور محمد رضوان نے 104 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق نے 96 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

مصنف کے بارے میں