لانگ مار چ سے قبل بلاول بھٹو کا ایک اور اہم اعلان 

Bilawal Bhutto, PPP, Long March, Islamabad March

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں چار بڑے جلسوں کا اعلان کردیا، چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چترال، اپر دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں ہونے والے جلسوں سے خطاب کریں گے،چترال میں 20 مارچ ،اپر دیر میں 21 مارچ ، مالاکنڈ میں 22 مارچ  جبکہ کرم ایجنسی میں 25 مارچ جمعہ کو جلسہ عام  ہوگا ۔

ا س سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ عمران خان آصف زرداری کو جیل ڈالنا چاہتے تھے تاکہ 5 سال پورے کر سکیں کیونکہ عمران خان کو سب سے زیادہ خطرہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی سے ہی تھا ۔

بلاو ل بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سازش کے تحت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی ورکنگ ریلیشن شپ کو نقصان پہنچایا گیا تاکہ ہم مضبوط نہ ہو سکیں ،انہوں نے کہا وزیر اعظم کی حالت اب ایسی ہو چکی کہ وہ گالیوں ،دھمکیوں پر اُتر آئے ہیں ۔

بلاول نے کہا وزیر اعظم کا جلسوں میں گالیاں دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی واقعی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ،انہوں نے کہ جب پاگل پن کے قریب آئو تو ٹانگیں نہیں کانپتیں بلکہ کانپیں ٹانگتی ہیں ۔