حالات انتہائی خراب ہیں ،گورنر راج ضرور ی ہو گیا :سینیٹر فیصل جاوید

حالات انتہائی خراب ہیں ،گورنر راج ضرور ی ہو گیا :سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد:تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کرپٹ ٹولے کو شکست ہو رہی ہے- بکاؤلوگ بے نقاب ہو گئے-پوری قوم یہ جنگ جیتے گی!

فیصل جاوید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے اور یہ جنگ ہم جیت رہے ہیں،کیونکہ قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے۔

9552877851edac95cb5884585f201d75

انکا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے سے   کرپشن اور لوٹ مار کے پیسے سے ایم این ایز کو خریدا جا رہا ہے ، سندھ میں گورنر راج لگانا چاہیے ۔

سندھ میں پیپلز پارٹی کی لگاتار 13 سالوں سے حکومت ہے مگر سندھ کے حالات انتہائی خراب ہیں، انہوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں - گورنر راج ضروری ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں