پی ٹی آئی وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پنجاب حکومت سے معاملات طے پا گیے

 پی ٹی آئی وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پنجاب حکومت سے معاملات طے پا گیے

لاہور: پنجاب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروایا جائے گا۔  جس کے تحت تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں تعاون کرے گی، زمان پارک کے اندر پرسنل اورپرائیویٹ سکیورٹی کا آڈٹ کیا جاسکےگا، ضرورت پڑنے پر ڈی آئی جی سکیورٹی بانڈ لینے کا مجاز ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے جب کہ تحریک انصاف کی طرف سے شبلی فراز اور علی خان کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے۔