لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف درخواست نمٹا دی، پولیس سے تعاون کریں: عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف درخواست نمٹا دی، پولیس سے تعاون کریں: عدالت

لاہور: عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ قانون کہتا ہے سمن بھیجے جس کی تعمیل نہیں ہوتی اور ایسا تاثر جاتا ہے کہ ریاست کی رٹ نہیں، ایسی پرابلم دوبارہ نہ ہو۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ہمارے تو نام میں ہی انصاف ہے، مجھے 15 مارچ کا پتہ تھا لیکن یہ پہلے لینے آ گئے، یہ اتنی بڑی فورس کے ساتھ آ گئے، فورس کے ایسے حملے کی مثال موجود نہیں تھی، یقین تھا یہ اسلام آباد نہیں بلوچستان لے جانے آئے تھے، ہمارے لوگوں پر تشدد کی مثال موجود تھی۔ 
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ پولیس آپریشن والی درخواست بھی نمٹا رہا ہوں اور اس میں یہی ہدایات ہوں گی کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ 

مصنف کے بارے میں