فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

لاہور: ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1936 ڈالر فی اونس ہے۔

مصنف کے بارے میں