مصباح الحق کی آج وطن واپسی ، استقبال کی تیاریاں مکمل

مصباح الحق کی آج وطن واپسی ، استقبال کی تیاریاں مکمل

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج وطن واپس پہنچیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے کپتان مصباح الحق آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ جبکہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے یونس خان 6 روز لندن میں قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے، ان کا بھی کراچی میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔یادر رہے چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب 7 کھلاڑی پہلے ہی ویسٹ انڈیز سے لندن پہنچ چکے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں نے لاہور سے اڑان بھرتے ہوئے ان کو جوائن کر لیا ہے۔