میری شادی کی خوشی میں سب پاس ہیں،سعودی ٹیچر

 میری شادی کی خوشی میں سب پاس ہیں،سعودی ٹیچر

ریاض:سعودی عرب میں تعلیمی میعار  میں دوسرے  عرب ممالک سے کافی پیچھے ہے ۔اب  تعلیمی میعار کی ایک اور جھلک سامنے آگئی ہے ۔ گزشتہ روز  سعودی ٹیچر نے اپنی شادی کی خوشی میں انوکھا پیغام بھجوا دیا ۔ٹیچر نے امتحانی پرچے پر لکھا ”میری شادی کی خوشی میں کسی کو بھی فیل نہ کیا جائے، تمام طلبہ پاس ہیں“۔ طالبہ کے امتخانی پرچے پر سعودی ٹیچر کی تحریر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

”العربیہ “ کے مطابق سعودی عرب میں سیکنڈری سکول کے استاد نے اپنی شادی کی خوشی میں ایسا کام کر دیا کہ دیکھنے اور سننے والے سب حیران رہ گئے ، ریاضی کے ٹیچر نے امتحانی پرچے میں ذیلی حاشیے کے ذریعے اپنے طلبہ کو ”پاس “ہونے کی نوید سنا دی۔ریاضی کے استاد کی جانب سے یہ اقدام اس کی شادی کے موقع پر طلبہ کے لیے تحفے کے طور پر سامنے آیا تاہم امتحانی پرچے کی تصویر کو گردش میں لانے والے حلقوں نے استاد کے اس فعل کے حوالے سے مختلف ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم حلقوں نے ریاضی کے سعودی استاد مشاری الحربی کی جانب سے اپنے طلبہ کو پیش کیے جانے والے امتحانی پرچے کی تصویر نشر کی ہے۔ پرچے کے آخر میں دائیں جانب یہ عبارت تحریر ہے سعودی استاد مشاری الحربی کے اس اقدام کے حوالے سے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اس نے دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے اور انہیں اپنی خوشی میں شریک کرنے کی کوشش کی ہے۔

دوسری جانب دیگر لوگوں نے اس پر حرکت پر اپنے عدم اطمینان اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تعلیمی عمل کے مقاصد متاثر ہوں گے۔