دبئی میں عوامی مقامات پر رفع حاجت ،مختلف زبانوں میں نئے پوسٹر لگادئیے گئے

دبئی میں عوامی مقامات پر رفع حاجت ،مختلف زبانوں میں نئے پوسٹر لگادئیے گئے

دبئی:ہندوستان اور پاکستان  سمیت ایشیائی ممالک  میں بڑے شہرؤں میں روفع حاجت کے لیے لیٹرینوں کی کمی کی وجہ سے اکثر مخلتف جگہوں پر گندگی اور بو کا ہونا ایک عام سی بات ہے ۔ مگر ان ممالک کے شہری جب دبئی جیسے بڑے شہر میں جاتے ہیں تو اپنی عادت کو چھوڑنا بھول جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے دوسرے علاقہ مکینوں کو کافی مشکل ہوتی ہے ۔ 

مگر اب دبئی حکام نے رواں ہفتے کے آغا ز میں عوامی مقامات پر رفع حاجت کرنے کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ اس جرم میں ملوث افراد پر 500 درہم جرمانہ ، جب کہ دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے پر دگنا جرمانہ 1,000 درہم عائد کردیا جائے گا۔ 

دبئی میونسپلٹی کے ویسٹ مینجمنٹ کے سربراہ عبدالمجید سیفی نے بروز منگل اس مہم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپلٹی کو ہزاروں رہائشیوں کی جانب سے عوامی مقامات پر یہ حرکات دیکھے جانے پر شکایات ملی تھیں۔

لہٰذا انہیں اس مہم کا آغاز کرنا پڑا۔ جب کہ انہوں نے اس مہم کو مکمل کرنے کے لئے شہر بھر میں 700نئے پوسٹرز لگادیئے ہیں جن کو عربی ، اردو اور انگریزی زبان میں لکھا گیا ہے