ون بیلٹ ون روڈاجلاس میں بھارت کی عدم شرکت پر بھارتی میڈیا کی مودی پر تنقید

ون بیلٹ ون روڈاجلاس میں بھارت کی عدم شرکت پر بھارتی میڈیا کی مودی پر تنقید

نئی دہلی:ون بیلٹ ون روڈ اجلاس میں بھارت کی عدم شرکت پر بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ بھارت کی سفارتی ناکامی ہے اورکمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے ایسا ہوا۔تفصیلا ت کے مطابق ون بیلٹ ون روڈ کا اجلاس چینی صدر کی دعوت پر چین میں منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 130ممالک کے نمائندے تیس ممالک کے سربراہ اور1500مندوبین نے شرکت کی جبکہ بھارت نے اس میں اپنا سرکاری وفد بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔
بھارت سرکار کا کہناپاکستان اور چین کے درمیان جاری ون بیلٹ ون روڈ کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے لہذا اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا، انڈین ایکسپریس نے لکھاکہ بھارت کاراہداری پر اعتراض درست ہے تاہم متنازع بات یہ ہے کہ ہم خود مختاری کے اہم ترین سوال پر کسی عالمی طاقت کو ساتھ نہیں لے سکے۔
ون بیلٹ ون روڈ فورم میں بھارت کی عدم شرکت خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی ناکامی اور نئی دہلی کی سفارتی تنہائی کو واضح کرتی ہے، کانفرنس میں شرکت کرکے اپنی آرا ور موقف پیش کرنے کے بجائے اس کا بائیکاٹ کرکے بھارت نے یہ پیغام دیا کہ وہ ہر فورم پر آواز بلند کریں گا لیکن درحقیقت جو ہوا ہے اسے تسلیم کرلیا ہے۔
بھارت کے معروف اخبار دی ہندو نے اپنے اداریے میں لکھا کہ بھارت کے تحفظات درست ہیں تاہم بحیثیت مبصر بھی فورم میں شریک نہ ہونا سفارت کاری کے دروازے بند کرنے جیسا ہے، خاص طور پر جاپان اور امریکا جو چین کے سی پیک منصوبے کا حصہ نہیں لیکن پھر بھی انھوں نے ون بیلٹ ون روڈ اجلاس میں اپنے سرکاری وفد روانہ کیے، میڈیا ذرائع کا مزید کہنا تھا اپنے خدشات چین کی حکومت تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے بھارت اپنی خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کا استعمال کرتے ہوئے چینی حکومت سے رابطہ کرے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں