وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نئی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نئی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

بیجنگ : پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف چھ روزہ دورے پر چین میں ہیں، جہاںپر وزیر اعلیٰ نے چینی انویسٹرز سمیت متعدد اعلی ٰحکام سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں ۔


چین کے دور ے پر جاتے ہی پاکستانی اخبار نے ان کے جانے کے بعد پنجاب سول سیکٹریٹ کے اعلیٰ حکام کے بارے میں مزاحیہ انداز میں ایک کارٹون شائع کیاتھا ۔

تاہم  وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنی  ٹویٹ  میں اس کارٹون کو ایسے استعمال کیا کہ ٹویٹ ہی  سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔ کارٹون میں وزیراعلیٰ کے چین جانے کے بعد سول سیکٹریٹکے اعلیٰ حکام کو خوشیاں مناتے د کھایا گیا ہے ۔ اسی کارٹون کو اپنی ٹویٹ میں استعمال کرتے ہوئے شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے لکھا ” صرف تیس گھنٹے رہے گئے ہیں ،میں واپس آنے والا ہوں “ ۔