شاہ رخ خان کا کالج رزلٹ کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

شاہ رخ خان کا کالج رزلٹ کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے پوری دنیا میں دیوانے موجود ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی کے بارے میں کچھ جانیں اور شاہ رخ نے کیسے اپنی ابتدائی زندگی گزاری اور کس طرح تعلیمی سفر طے کیا سب کچھ جاننا چاہتے ہیں۔ان میں سے کچھ معلومات تو ایسی ہوتی ہیں جو شاہ رخ خود بھی مداحوں سے شئیر کرتے رہتے ہیں لیکن شاید کچھ ایسی چیزیں بھی ہوں جو وہ لوگوں کے سامنے لانے سے گھبراتے ہوں۔


ایسا ہی ہوا ہے شاہ رخ کے کالج رزلٹ کے ساتھ جو سوشل میدیا پر وائرل ہو گیا ہے ۔دہلی یونیورسٹی میں ہوئے داخلے کے ساتھ لگائی گئی شاہ رخ کی مارک شیٹ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب دہلی یونیورسٹی کے فیس بک پیج کی جانب سے یہ شیٹ فیس بک پر شئیر کی گئی ۔شاہ رخ خان کا یہ رزلٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اتنے پر مزاح اور ذہیں نہیں تھے جتنے وہ اپنی اکثر پریس کانفرنسوں میں نظر آتے ہیں۔مزے کی بات یہ کہ شاہ رخ نے انگلش میں 51نمبر لیے تھے جس پر ان کو خوب گھسیٹا جا رہا ہے ۔داخلہ فارم کے وائرل ہونے پر شاید شاہ رخ پریشان ہوں یا نہ ہوں لیکن  اس سے ان کے مداحوں کے پیار میں فرق بالکل نہیں آئے گا۔