ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف آئی اے کے سربراہ کو فلن کی تفتیش کرنے سے منع کر دیا،وائٹ ہاوس کی تردید

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف آئی اے کے سربراہ کو فلن کی تفتیش کرنے سے منع کر دیا،وائٹ ہاوس کی تردید

واشنگٹن:امریکی ذرائع ا بلا غ کے مطابق کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے معزول سربراہ جیمز کومی سے کہا تھا کہ وہ مشیر برائے قومی سلامتی مائیکل فلن کے روس سے تعلقات کے بارے میں تفتیش ختم کرنے کا کہا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں  ہونے والی ایک میٹنگ میں ایف بی آئی کے سربراہ سے کہا تھا 'مجھے امید ہے آپ اسے جانے دیں گے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کہ کومی نے یہ بات اس ملاقات کے فوراً بعد ایک یادداشت (میمو) میں لکھی تھی۔ اس کے اگلے ہی دن مائیکل فلن مستعفی ہو گئے تھے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ ایک بیان میں اس نے کہا کہ 'صدر نے کبھی کومی یا کسی اور سے جنرل فلن کے بارے میں کسی قسم کی تفتیش ختم کرنے کے لیے نہیں کہا۔'فلن کو فروری میں اس وقت مستعفی ہونا پڑا تھا جب یہ بات سامنے آئی تھی کہ انھوں نے نائب صدر کو روسی سفیر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں غلط بیانی کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق کومی نے یہ میمو ایف بی آئی کے دیگر اعلیٰ عہدے داروں کو بھی بھیجا تھا۔میمو میں لکھا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کومی سے کہا: 'مجھے امید ہے کہ آپ اس بات کو جانے دیں گے، فلن کو جانے دیں گے۔ وہ اچھے انسان ہیں۔'میمو کے مطابق کومی نے اس درخواست کا جواب نہیں دیا، صرف اتنا کہا: 'میں اتفاق کرتا ہوں کہ وہ اچھے انسان ہیں۔'
اس ملک کا انوکھے طریقوں سے امتحان لیا جا رہا ہے۔'ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم سکف نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو پھر ’صدر ٹرمپ تفتیش میں مداخلت یا رکاوٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جان میک کین نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے سکینڈل اب ’واٹر گیٹ سکینڈل کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں