پی ٹی آئی پھر یوٹرن کی زد میں، ٹویٹ پر طارق فاطمی سے معذرت چاہتے ہیں، نعیم الحق

پی ٹی آئی پھر یوٹرن کی زد میں، ٹویٹ پر طارق فاطمی سے معذرت چاہتے ہیں، نعیم الحق

اسلام آباد: پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق بھی یوٹرن گروپ میں شامل ہوگئے۔  طارق فاطمی کے دورہ چین کے حوالےسے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ  ٹویٹ پر طارق فاطمی سے معذرت چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے وفد میں طارق فاطمی کی موجودگی کی خبر کو دو دفعہ چیک کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے طارق فاطمی کو دورہ چین میں وزیراعظم کے وفد کاحصہ بنا ڈالاتاہم جب ہرطرف واویلا مچا تو  نعیم الحق کو بھی بالآخر اپنی غلطی کا احساس ہوگیااورخبر غلط ہونے کا اعتراف کر لیا۔پی ٹی ائی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ٹویٹ پر طارق فاطمی سے معذرت چاہتے ہیں،خبر کو دو دفعہ چیک کرنا چاہیے تھا۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نعیم الحق ،شیریں مزاری اور شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا تھاکہ طارق فاطمی کو نہیں ہٹایاگیا وہ تو وزیراعظم کے ساتھ چین گئے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں