چین: 1 کلو وزن کم کرنے کے بدلے ملازمین کیلئے 15 ڈالر کا انعام

چین: 1 کلو وزن کم کرنے کے بدلے ملازمین کیلئے 15 ڈالر کا انعام

بیجنگ: معروف طبی جریدے ’لینسیٹ میڈیکل جرنل‘ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق 1975ء سے اب تک موٹاپے کے شکار بالغ افراد کی شرح میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2014ء کے قریب 5 بلین بالغ افراد میں سے 641 ملین موٹاپے کا شکار تھے۔ یہ تعداد 2025 ء تک بڑھ کر 1.1 بلین تک ہو جائے گی۔

چین کے صوبہ شانچی کے شہر ژیان میں انویسٹمنٹ فرم کے باس وانگ ژی باؤ نے محسوس کیا کہ اس کی کمپنی کا سٹاف سارا دن ڈیسک پر بیٹھا رہتا ہے جس کی وجہ سے ان کے وزن میں اضافہ ہو رہا جو ان کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا۔

وانگ نے اپنے ملازمین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ایک انوکھا اعلان کیا کہ جو ملازم اپنے وزن میں ایک کلو گرام وزن کم کرے گا اس کے بدلے میں اسے 15 ڈالر دئیے جائیں گے۔ وانگ نے بتایا کہ یہ پروگرام مارچ میں شروع کیا گیا ہے اور اس پروگرام کی وجہ سے ملازمین اب جم جانا شروع ہو گئے ہیں اور صحت مند کھانا بھی شروع کر دیا ہے۔

کمپنی کی ایک خاتون نے بتایا کہ اس نے گزشتہ دو ماہ میں 20 کلو تک وزن کم کیا اور کمپنی کے جاری پروگرام کے تحت 300 ڈالر بھی حاصل کئے۔ وانگ کا کہنا ہے کہ ان کا شروع کیا ہوا پروگرام ان کی امید سے بڑھ کر نتائج دے رہا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ابھی تک خود یہ انعام حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

کمپنی کے اس پروگرام کے بارے میں سوشل میڈیا پر موٹاپے کے شکار افراد کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ اگر وہ اس کمپنی میں کام کریں تو وہ دنوں میں امیر ہو جائیں گے۔ یاد رہے چین میں اس وقت موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور 2030 تک ہر 4 میں سے 1 چینی بچہ موٹاپے کا شکار ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں