کرکٹ میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی سر پر بلا لگنے سے ہلاک

 کرکٹ میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی سر پر بلا لگنے سے ہلاک

دہلی:بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی زخمی ہونے سے کھلاڑی ہلاک ہوگیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بہادرپورا میں دوستانہ میچ کے زخمی ہونے والے واجد نامی کھلاڑی موت واقع ہوگئی ہے ۔ عینی شاہد کے مطابق میچ کے دوران واجد کیچ پکڑنے بھاگا تو مخالف ٹیم کے بیٹسمین کا بلا واجد کے سر میں لگا جس کے باعث وہ پتھر کے وکٹوں پر گر گیا جس سے چوٹ مزید بڑھ گئی ۔پولیس کے مطابق وکٹوں پر گرنے کے بعد واجد بیہوش ہوگیا تھا تاہم اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کینہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دنیائے کرکٹ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔  کراچی اورنگی ٹاؤن میں مقامی کلب میں کھیلے گئے کرکٹ میچ میں کرکٹر سینے پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ میچ اس وقت ایک حادثے میں بدل گیا جب فاسٹ باؤلر کی جانب سے پھینکا گیا گیند لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔پولیس اور ہستپال کے آفیشلز نے بتایا کہ لڑکے مائی ہاوا گوٹھ میں واقع گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ 18 سالہ ذیشان محمد کے سینے پر گیند لگی۔

انگلینڈ کی کاؤنٹی سرے میں کھیلے گئے مقامی لیگ کے میچ میں سری لنکن کرکٹر سینے پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گیا۔اسی طرح انگلینڈ کی کاؤنٹی سرے میں کھیلے گئے مقامی لیگ کے میچ میں سری لنکن کرکٹر سینے پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گیاتھا۔24 سالہ باولان پتھ ماناتھن سرے کاؤنٹی کے مانی لانگ ڈٹن گراؤنڈ میں کھیلے جا نے والے برٹش تامل لیگ کے میچ میں پے پیرش اسپورٹس کلب کی نمائندگی کر رہے تھے۔ جیسے ہی گیند لگنے کے بعد وہ زمین پر گرے، فوری طور پر ایئر ایمبولینس کو میدان میں بلا لیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ نومبر2014  میں آسٹریلین کرکٹر سڈنی میں جاری ڈومیسٹک میچ کے دوران گردن کے قریب گیند لگنے کے باعث زخمی ہو کر کوما میں چلے گئے تھے اور اس کے دو دن بعد ان موت واقع ہو گئی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس سر پر باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوچکے ہیں اور بے ہوش ہوکر گراؤنڈ میں گر گئےتھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے  ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم ووگس کو حریف بولر کیمرون اسٹیونسن نے باؤنسر کرایا جس سے ایڈم ووگس نے بچنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اور گیند ان کے ہیلمٹ پر جالگی جس کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی زمین پر گر گئے اور بے ہوش ہوگئے، امپائرز نے میچ روک کر فوراً میڈیکل ٹیم کو بلایا جنہوں نے اسٹریچر پر ڈال کر ایڈم ووگس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایسی طرح ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان کرس گیل زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی/20 کرکٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

گیل کو انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران ہی ’گروئن انجری‘ ہوگئی تھی لیکن انہوں نے زخمی ہونے کے باوجود دوسری اننگز میں بھی بلے بازی کی تھی۔

مصنف کے بارے میں