ایک پٹی ایک شاہراہ ،بھارت کی شمولیت کے لئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،چین

ایک پٹی ایک شاہراہ ،بھارت کی شمولیت کے لئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،چین

بیجنگ:چین نے کہا ہے کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کے لئے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ژنگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ پروگرام علاقائی امن و خوشحالی کا منصوبہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔


سی پیک کا مختلف ملکوں کے ساتھ تنازعات سے کوئی تعلق ہے نہ اس سے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف متاثر ہو گا۔ یہ بھارت پر ہی منحصر ہے کہ وہ اس منصوبے میں شامل ہوتا ہے یا نہیں۔