غیر ملکی بحری جہاز کا چیف آفیسر دم گھٹنے سے بے ہوش

غیر ملکی بحری جہاز کا چیف آفیسر دم گھٹنے سے بے ہوش

کوئٹہ:گوادر کی سمندری حدود میں غیر ملکی بحری جہاز کا چیف آفیسر دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا۔غیر ملکی چیف آفیسر کا دم گھٹنے پر بحری جہاز کے عملے نے مدد کے لئے گوادر پورٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کیااور پاک نیوی کی پائلٹ بوٹ کے ذریعے ریسکیو عملے نے بحری جہاز کے عملے کو پی سی ہوٹل پہنچا کرطبی امداد دی جب کہ ایف آئی اے نے انسانی ہمدردی کے تحت بحری جہاز کے چیف آفیسر کو گوادر میں 24 گھنٹوں کے لئے رہائش کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ غیر ملکی بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی فوجیرہ پورٹ سے چائینہ جا رہا تھا۔