پولیس اور سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 68مشتبہ افراد گرفتار

 پولیس اور سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 68مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: مختلف علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 68مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔  آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمدکرلی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن تھانہ شاہ قبول ،یکہ توت اور تھانہ انقلاب کی حدود میں کیا گیا ، گھر گھر تلاشی کے دوران 4اشتہاری ملزمان سمیت 68مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ گرفتار افراد سے 3کلاشنکوف ، 5پستول،مختلف بور کے 200کارتوس اور3کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی، گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

جبکہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن میں 3 افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا۔ملتان میں رات گئے پولیس اور جوائنٹ ٹاسک فورس نے مظفرآباد اور نواحی علاقہ میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پولیس نے 3 افراد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حساس اداروں اور پولیس نے 326گ ب میں سرچ آپریشن کیاجبکہ سرچ آپریشن کے دوران 35 گھروں کی تلاشی اور 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ منڈی بہاؤالدین میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تاہم بائیو میٹرک تصدیق کے بعد زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا گیا ۔

بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں ، ہارون آباد اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لیا۔

مصنف کے بارے میں