ہم چور نہیں بلکہ واپڈا خود چور ہے: عائشہ گلالئی

ہم چور نہیں بلکہ واپڈا خود چور ہے: عائشہ گلالئی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے واپڈ ہاؤس کے باہر احتجاجی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ہمیں لوڈشیڈنگ میں 4 گھنٹے کی کمی قبول نہیں اور انہوں نے الزام لگایا کہ ہم چور نہیں بلکہ واپڈا خود چور ہے۔ عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کو 2100 میگا واٹ پورے دیئے جائیں ہم نے وفاقی حکومت سے کوئی اضافی مطالبہ نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا احتجاج کا مقصد انتشار پھیلانا نہیں تھا بلکہ اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانا تھا۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمارے لوگوں کے پاس پینے کو پانی بھی نہیں ہمارے مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری گا۔

اس سے پہلے لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنا دینے والے تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہو گئے تھے اور واپڈا ہاﺅس کا گیٹ توڑ کر اور دیواریں پھلانگ کر زبردستی اندر داخل ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش بھی کی۔

معاملہ حد سے بڑھا تو پشاور کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد اور ضلع ناظم بھی پہنچ گئے۔ پیسکو حکام سے مذاکرات کی باری آئی تو پی ٹی آئی کے کارکن دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے اور گتھم گتھا بھی ہوتے رہے۔ ارباب جہانداد اور ضلع ناظم نے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں