پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں غیر حاضری سیکریٹری جنگلات کو مہنگی پڑ گئی

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں غیر حاضری سیکریٹری جنگلات کو مہنگی پڑ گئی

لاہور: پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں غیر حاضری سیکریٹری جنگلات کو مہنگی پڑ گئی ۔چئیرمین کمیٹی نے اجلاس کے اخراجات سیکریٹری جنگلات کو ادا کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ جنگلات و فشریز میں کروڑوں کی کرپشن کی جوابدہی کے لئے سیکریٹری جنگلات جہانزیب خان کو بھی بلایا گیا۔سیکریٹری کے نہ پہنچنے پر چئیرمین کمیٹی اور اراکین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔چئیرمین کمیٹی نے اجلاس کے اخراجات سیکریٹری جنگلات کے ذمے ڈال دئے ۔

رکن کمیٹی میاں اسلم اقبال کا کہناتھا اگر ذمہ دار افسران ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو بہتری کیسے آئے گی ۔ سرکاری افسران کروڑوں کی کرپشن کا جواب دینے کو تیار نہیں ۔

 

مصنف کے بارے میں