’ریڈیو‘ کی انٹرنیٹ پر دھوم

’ریڈیو‘ کی انٹرنیٹ پر دھوم

ممبئی:سلو بھائی کی نئی آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا سب کو ہی شدت سے انتظار  ہے   اور  فلم کی موسیقی کا بھی اسی بے چینی سے انتظار ہے  ۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی جس بھی حسینہ کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ ضرور کامیاب ہوتی ہے ایسا کہنا ہے فلمی ماہرین کا اور اب  کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔ دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کری گئی ہے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ ریڈیو کے بول پر مبنی یہ گانا کمال خان اور امت مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے فلم 'ٹیوب لائٹ رواں سال عید کے موقع پر 23 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔