’کورنیا‘ جسم کا واحد حصہ ہے جس میں خون نہیں ہوتا!

’کورنیا‘ جسم کا واحد حصہ ہے جس میں خون نہیں ہوتا!

لاہور:انسانی جسم کا ہر عضو بہت اہم ہے اور تمام اعضا کی فعالیت کے لیے ان کو مناسب خوراک جو کہ خون کی صورت میں ملتی ہے بہت ضروری ہے اس کے بغیر اعضا کے لیے کوئی بھی سر گرمی کرنا ممکن نہیں ۔دل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جسم کے تمام حصوں کو صاف خون کی مناسب مقدار پہنچاتا رہے تا کہ جسم اپنی نارمل پوزیشن میں کام کرتا رہے ۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جسم میں کوئی ایسا حصہ بھی ہو سکتا ہے جس میں خون موجود نہ ہو اور وہ اس کے بغیر بھی اتنا اہم ہو کہ اس کے بغیر آپ کی دنیا اندھیر ہو جائے ۔جی بالکل جسم میں ایسا حصہ بھی موجود ہے اور وہ ہے ہماری آنکھ میں موجود رنگین حصہ جسے کورنیا کہا جاتا ہے۔بہت اہمیت کا حامل یہ ھصہ اپنے لیے ضروری آکسیجن ہوا سے حاصل کرتا ہے ۔واضح رہے کہ  شفاف شیشے جیسے اس کارنیا کا کام بقیہ آنکھ کو  دھول  اور آلودگی سے بچانے کے علاوہ آنے والی روشنی کو لینز پر رفلیکشن کے لیے پھینکنا بھی ہے ۔آنکھ کی کسی چیز پر فوکس کرنے  کی طاقت میں سے 65 سے 75 فیصد کارنیا کی مدد سے ہوتی ہے۔

مزید بر آں یہ جسمانی ساخت کا  ایسا حصہ ہے جو کسی زخم کی صورت میں سب سے زیادہ جلدی زخم بھرنے کی صلاحٰت رکھتا ہے اور اسی لیے کسی بھی نقصان کی صورت میں اس کا زخم 24 سے 36 گھنٹوں میں بھر جاتا ہے۔