دو سگے بھائی پانی کے کنویں میں گیس بھرنے سے جا ں بحق ہوگئے

دو سگے بھائی پانی کے کنویں میں گیس بھرنے سے جا ں بحق ہوگئے

میرپور: ڈڈیال کے نواحی گاں انب سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی پانی کے کنویں میں گیس بھرنے سے جا ں بحق ہوگئے زہریلی گیس سے متاثرہ دو پٹھان اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کے گاں انب کے رہائشی راجہ عبدالرزاق کے دو بیٹے احسن اوردانش پانی کے کنویں میں نصب جنریٹر کو درست کرنے کے لئے کنویں میں اترے تو زہریلی گیس کا نشانہ بن کر وہ بیہوش ہوکر کنویں میں ڈوب گئے۔


بعدازاں یکے بعد دیگرے دو پٹھان انہیں باہر نکالنے کے لیے کنویں میں اترے اور وہ بھی بے ہوش ہو گئے امدادی ٹیموں نے فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ذریعے چاروں افراد کو کنویں سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں دونوں سگے بھائی انتقال کر گئے، دونوں بھائیوں کی ڈیڈ باڈیز جب اسپتال سے انب پہنچیں تو کہرام مچ گیا اور عزیز و آقارب غم نڈھال ہوگئے ادھر دونوں پٹھانوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source