ملاقات کےبعد ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر کیلئے ٹویٹ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی صدر رجب طیب اردگا ن کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات سے متعلق اپنا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔

ملاقات کےبعد ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر کیلئے ٹویٹ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی صدر رجب طیب اردگا ن کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات سے متعلق اپنا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کی مہمان نوازی ایک بڑا اعزاز ہے کے الفاظ کے ساتھ پریس کانفرنس کی ویڈیو کو شئیر کیا ہے۔اس کے جواب میں صدر اردگان نے کہا ہے کہ میزبانی کرنے کا بہت بہت شکریہ جناب صدر صاحب، میں امید کرتا ہوں کہ آج کے مذاکرات ہمارے ازلی اتحاد اور اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت دیں گے۔

84512b66855228c7276b038b76065bd9