رینجرز سندھ کی کراچی مختلف علاقوں میں کارروائی، 10 ملزمان گرفتار

رینجرز سندھ کی کراچی مختلف علاقوں میں کارروائی، 10 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں.

ترجمان رینجرز کے مطابق پی آئی بی کالونی اور سعودآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان سمیر مصطفی ، عارف حسین، عبدالوسیع صدیقی اور طارق سعید عرف پونکا کو گرفتار کیا، جن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم لندن سے ہے.

ترجمان کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ہوائی فائرنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننا، وال چاکنگ اور موبائل فون چھیننے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزم طارق سعید عرف پونکا ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبر تھا اور سوشل میڈیا پر لا انفورسمنٹ ایجنسی کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں بھی ملوث تھا.

ترجمان کے مطابق رینجرز نے ابراہیم حیدر، پی آئی بی کالونی اور قائدآباد کے علاقے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان عبدالرزای عرف بونا، عبدالرحمان، رمیز خان عرف نوئل، محمد سرور، جاوید عرف موچھا اور محمد عامر کو گرفتار کیا، ملزمان لینڈ گریبنگ، پولیس مقابلوں، موبائل اور رقم چھیننے، ڈکیتی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے. 

ترجمان کے مطابق  ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں