ٹیوب لائٹ نے ریلز سے قبل بڑا اعزاز حاصل کر لیا

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ رواں سال عید الفطر پر ریلز کی جائے گی۔ تاہم ریلیز سے قبل ہی ”ٹیوب لائٹ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، جس کے مطابق ٹیوب لائٹ بالی ووٹ کی پہلی فلم بن گئی جس کا ٹوئٹر پر اپنا ذاتی ایموجی موجود ہے۔

ٹیوب لائٹ نے ریلز سے قبل بڑا اعزاز حاصل کر لیا

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ رواں سال عید الفطر پر ریلز کی جائے گی۔ تاہم ریلیز سے قبل ہی ”ٹیوب لائٹ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، جس کے مطابق ٹیوب لائٹ بالی ووڈ  کی پہلی فلم بن گئی جس کا ٹوئٹر پر اپنا ذاتی ایموجی موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات فلم ہدایتکار کبیر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری کی۔ ٹوئیٹر صارفین جیسے ہی ٹوئیٹ پر TubelightKiEid# ٹائیپ کریں گے تو فلم کا ایموجی ظاہر ہوگا۔ٹیوب لائیٹ کے ایموجی میں سلمان خان سلیوٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹیوب لائیٹ فلم انڈو-سینو وار پر مبنی ہے، جو چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کی وجہ سے ہوئی تھی۔فلم 23جون کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ سہیل خان، محمد ذیشان ایوب، اور چینی اداکارہ زو زو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

0ba6baf37593325e171db714dfab1af2