جانیئے گھر میں نگٹس بنانے کے انتہائی آسان طریقے

جانیئے گھر میں نگٹس بنانے کے انتہائی آسان طریقے

جانیئے گھر میں نگٹس بنانے کے انتہائی آسان طریقے

لاہور: بچے بھی نہایت شوق سے چکن نگٹس کھاتے ہیں اور عموماً گھروں میں ماؤں سے اس بات کی بھی فرمائش کرتے ہیں کہ وہ اسکول اپنے لنچ میں چکن نگٹس ہی لے کر جائیں گے۔اب نگٹس بنائے انتہائی آسان طریقے سے وہ بھی گھر میں۔

اجزاء

ڈبل روٹی کے تین سلائس

½ کپ دودھ

آدھا کلو چکن قیمہ

ایک چائے کا چمچ نمک

½ چائے کا چمچ کالی مرچ

½ چائے کا چمچ پیپریکا (paprika)

ایک چائے کا چمچ سویا ساس

½ چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر

½ سوکھی اجوائن کے پتے (Parsley)

ایک عدد انڈا

نگسٹ کی کوٹنگ کے لیے:

ایک کپ بریڈ کرمز

¼ نمک

ایک چٹکی کالی مرچ

½ اجوائن کے سوکھے پتے (parsley)

½ میدا

ایک کھانے کا چمچ کارن فلور

ایک عدد انڈا

تلنے کے لیے تیل

ترکیب:
ایک پیالے میں ڈبل روٹی کے ٹکرے کریں اور دودھ شامل کرکے اسے تھوڑی دیر کے لیے الگ رکھ دیں، چکن کے قیمے کو چوپر میں ڈالیں، اس میں دودھ شامل کی ہوئی ڈبل روٹی، لہسن پاؤڈر، نمک، پیپریکا، کالی مرچ، سویا ساس، اجوائن کے سوکھے پتے، انڈا شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔

ایک پیالے میں یہ مواد نکال کر اسے 30 سے 45 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

چکن کی کوٹنگ کے لیے ایک پیالے میں میدا، کارن فلور، چکن پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور الگ رکھ دیں، ایک اور پیالے میں بریڈ کرمز، کالی مرچ، نمک، سوکھی اجوائن ڈال کر مکس کرلیں۔

ایک علیحدہ پیالے میں انڈا پھینٹ لیں۔

نگٹس بنانے کے لیے ہاتھوں میں تیل لگائیں، چکن کا مواد لے کر اس کو نگٹس کی شکل دیں، پہلے میدا لگائیں، پھر انڈے میں ڈپ کریں اور آخر میں اس پر بریڈ کرمز ڈالیں، 30 منٹ کے لیے ان نگٹس کو فریج میں رکھ لیں۔

تیل گرم کریں اور نگٹس کو فرائی کرکے گرما گرم نگٹس کا مزہ کیچپ یا ہری چٹنی کے ساتھ اٹھائیں۔