چار مرتبہ وزیراعلی بننے والے بھارتی نے بارہویں پاس کرلی

چار مرتبہ وزیراعلی بننے والے بھارتی نے بارہویں پاس کرلی

ہریانہ :  ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے جیل میں 82 سال کی عمر میں 12 ویں کلاس کا امتحان پاس کر لیا ۔وہ اپنے دور میں اساتذہ کی بھرتی اسکینڈل میں سزا پانے کے بعد تہاڑ جیل میں 10سال کی قید بھگت رہے ہیں۔انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوپن سکولنگ کے زیر اہتمام تہاڑ جیل میں قیدیوں کیلئے قائم سینٹر میں 12 ویں کلاس کا امتحان دیا۔چوٹالہ کے چھوٹے بیٹے ابھے سنگھ اس وقت ہریانہ مٰن قائد حزبِ اختلاف ہیں ۔انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگرچہ چوٹالہ اس دوران اپنے پوتے کی شادی کیلئے پیرول پر رہا کیے گئے تھے لیکن امتحانی مرکز چونکہ جیل کے اندر تھا اس لیے انہوں نے وہاں جا کر امتحان دیا۔ان کے پیرول کی مدت 5 مئی کو ختم ہو گئی ۔

ابھے سنگھ  چھوٹالہ کا کہنا ہے کہ میرے والد نے جیل میں با مقصد زندگی گزارنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ روزانہ جیل کی لائبریری میں جاتے ہیں جہاں اخبارات اور کتابیں پڑھتے ہیں ۔انہوں نے جیل کے عملے کو کہا ہے کہ وہ ان کی پسند کی کتابیں انہیں لا کر دیں۔وہ دنیا کے عظیم سیاستدانوں کے بارے میں کتابیں پڑھتے ہیں ۔ بعض اوقات ہم سے نصابی کتب بھی منگواتے ہیں ۔ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر اور چوٹالے کے قریبی ساتھی آر ایس چوہدری کا کہنا ہے کہ چوٹالہ کا تمام تر مشکلات کے باوجود تعلیم جاری رکھنا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں