بھارتی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 16 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک

بھارتی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 16 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی پولیس اور مائو علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 16 ماؤ باغی ہلاک ہو گئے۔

تفصیلاے کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے بعد کم از کم 16 ماؤ باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ لڑائی ریاست چھتیس گڑھ کے اسی علاقے میں ہوئی ہے جہاں ماؤ علیحدگی پسندوں نے گزشتہ ماہ درجنوں بھارتی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس علاقے میں گزشتہ 50 برسوں سے ماؤ علیحدگی پسند بھارتی سکیورٹی فورسز سے مسلح لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔