واٹس ایپ کا نیا فیچر، بھیجا گیا مسیج ایڈٹ کرنا اور واپس لینا ممکن

واٹس ایپ کا نیا فیچر، بھیجا گیا مسیج ایڈٹ کرنا اور واپس لینا ممکن

لاہور : واٹس ایپ پر متعلقہ شخص کو میسج بھیجنے کے بجائے غلطی سے کسی دوسرے شخص کو بھیج دیا جائے تو اب وہ میسج واپس لیا جاسکے گا۔ یہ فیچر جلد ہی دستیاب ہوگا۔
واٹس عنقریب ایک ایسا فیچر پیش کررہا ہے جس کے ذریعے بھیجا جانے والا ٹیکسٹ میسج پانچ منٹ کے اندر اندر واپس لیا جاسکتا ہے۔
یہ فیچر محض اس وقت تک کارآمد ہے جب تک آپ کے پیغام واپس لینے سے پہلے پیغام وصول کرنے والا آپ کا میسج نہ پڑھے۔
واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ برس سے ان سینڈ فیچر کی آزمائش جاری ہے جس میں اب ”ایڈٹ“ اور ”ری ووک“ کے آپشن شامل ہوں گے۔ ”ایڈٹ“ کے ذریعے صارفین میسج کا ٹیکسٹ بدل سکتے ہیں جبکہ ”ان سینڈ“ یا ”ری ووک“ کے ذریعے پورا پیغام واپس لیا جاسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں