سنیل شیٹھی بیٹے آہان کی بالی وڈ میں لانچنگ سے مطمئن

سنیل شیٹھی بیٹے آہان کی بالی وڈ میں لانچنگ سے مطمئن

ممبئی : بالی ووڈ  اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے  آہان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

اداکار سنیل شیٹھی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کے بیٹے آہان سیٹھی کو بالی وڈ نگری کے صف اول کے پروڈیوسر ساجد نڈیا والا دسمبر میں لانچ کریں گے۔
انہیں خوشی ہے کہ ان کے بیٹے کو ساجد جیسے قابل پروڈیوسر کی فلم میں کام کا موقع مل رہا ہے۔ ان کا بیٹا لندن سے اداکاری کی خصوصی تربیت لے رہا ہے تاکہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں میں نکھار لا سکے۔
علاوہ ازیں ان کے بیٹے کی کامیابی کا دارومدار ان کی شخصیت میں موجود ٹیلنٹ اور قسمت پر بھی ہو گا،وہ دعاگو ہیں کہ ان کا بیٹا ان سے ذیادہ کامیابیاں حاصل کرے اور خود کو بہترین اداکار کے طور پر فلم نگری میں منوا لے۔

مصنف کے بارے میں