عرب خطے میں ہر 4 میں سے ایک بچہ غربت میں زندہ

عرب خطے میں ہر 4 میں سے ایک بچہ غربت میں زندہ

نیو یارک: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفالٴٴیونیسفٴٴ کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ہر چار میں سے ایک بچہ غربت اور محرومی اور یہاں تک کہ مناسب رہائش و صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے محروم زندگی گزار رہا ہے۔

رپورٹ میں 11 عرب ممالک کا احاطہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ دو کروڑ نوے لاکھ بچے غربت میں رہ رہے ہیں اور انھیں بنیادی تعلیم، غذائیت بھری خوراک، صاف پانی، نکاسی آب اور معلومات تک رسائی سے محروم ہیں۔اس خطے میں غریب بچوں سے متعلق کیے گئے پہلے مطالعے سے یہ بھی پتا چلا کہ تعلیم کی عدم دستیابی ہی نوجوانوں میں غربت کی کلیدی وجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسے بچے جو ان گھروں میں رہتے جہاں کا سربراہ ان پڑھ ہے ان کے غربت میں زندگی گزارنے کے امکانات دو گنا زیادہ ہیں۔ پانچ سے 17 سال تک کی عمر کے ایک چوتھائی بچے اسکولوں میں کبھی داخل ہوئے نہیں ہوئے۔

مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسف کے ڈائریکٹر گیرٹ کاپلائر کا کہنا تھا کہ بچوں کی غربت کا معاملہ خاندان کی آمدن سے زیادہ معیاری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، گھر اور صاف پانی تک رسائی نہ کی وجہ سے ہے۔