ڈاکٹر فردوس کی تحریک انصاف سے منگنی ہو گئی,باقاعدہ نکاح کی رسم بنی گالہ میں ادا کی جائے گی: عمر ڈار

ڈاکٹر فردوس کی تحریک انصاف سے منگنی ہو گئی,باقاعدہ نکاح کی رسم بنی گالہ میں ادا کی جائے گی: عمر ڈار

سیالکوٹ: ڈاکٹر فردوس کی تحریک انصاف سے منگنی ہو گئی ہے باقاعدہ نکاح کی رسم چیئرمین تحریک انصاف کی موجودگی میں بنی گالہ میں ادا کی جائے گی، تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر آنے پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دل کی گہرایوں سے خوش آمد کہتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس کی شمولیت سے پارٹی مزید مظبوط و فعال ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے ڈاکٹر فردوس کی اُن کے گھر آمد کے موقع پر گفتگو میں کیا، عمر ڈار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحبہ کی بہت جلد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوگی اور ڈاکٹر صاحبہ باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر عمر ڈار کے گھر تشریف لائی ہوں، اور تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں تبدیلی کی بات کر رہی ہے اور تبدیلی کے اس سفر میں میں اور میرے تمام ساتھی تحریک انصاف کے منشورکو تسلیم کرتے ہیں،  عمر ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اُنہوں نےمجھے عزت دی۔

مصنف کے بارے میں