جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد چار نئے طیارے ایران پہنچ گئے

جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد چار نئے طیارے ایران پہنچ گئے

تہران:  ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے چار نئے مسافربردار طیارے بدھ کو فرانس سے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ خریدے جانے والے جدید اے ٹی آر جہاز میں 72 مسافروں کی گنجائش ہے۔

گزشتہ سال صدرمملکت حسن روحانی کے دورہ فرانس کے موقع پر ایران ایئر نے ایئربس اور اے ٹی آر کمپنیوں کے ساتھ نئے جہازوں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

ایران نے اے ٹی آر کمپنی کے ساتھ 20 جدید جہازوں کی خریداری پر معاہدہ کیا ہے جس میں سے چار طیارے ایران پہنچ گئے ۔ایئربس اور اے ٹی آر جہازوں پر مشتمل آٹھ نئے مسافربردار طیارے رواں ایرانی سال کے آخر تک ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) کو فراہم کئے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں