امریکی کانگریس کے رکن کا صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ‎

امریکی کانگریس کے رکن کا صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ‎

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ رکن ال گرین نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کانگریس کو یہ ثابت کرنا چاہئے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن نے کہاکہ صدر قانون سے بالاتر نہیں ہے۔


مذکورہ رکن کانگریس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایسا اقدام کیا ہے جس پر ان کا مواخذہ ہونا چاہئے۔ ڈیموکریٹ رکن کانگریس ال گرین نے کہاکہ ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کی برطرفی ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دفتر کے افراد کے روس کے ساتھ خفیہ رابطے کی ایف بی آئی کے ذریعے کی جانے والی تحقیقات کو متاثر کرنے کی ایک کوشش ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source