ایم کیو ایم کی ایم پی اے ارم عظیم فاروقی نے سیاست کو خبر باد کہہ دیا

ایم کیو ایم کی ایم پی اے ارم عظیم فاروقی نے سیاست کو خبر باد کہہ دیا
کیپشن: وہ ایسی سیاست پر لعنت بھیجتی ہیں جس کے باعث عوام کو پینے کا صاف پانی بھی نہ مل پائے،ارم عظیم فاروقی۔۔۔تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم پی اے ارم عظیم فاروق نے سیاست کو خبر باد کہہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف خاتون سیاستدان نے بھی سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔ سیاست کو خیر باد کہنے والی خاتون سیاستدان ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی ارم عظیم فاروقی ہیں۔ ارم عظیم فاروقی نے سیاست سے دلبرداشتہ ہو کر ایسا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید

542610a90f6a6354e2d9623ce9543d6e

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی ارم عظیم فاروقی نے گزشتہ روز آخری مرتبہ اسمبلی کی کاروائی میں حصہ لیا اورکراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارم عظیم فاروقی نے آخری مرتبہ شرکت کی۔ اس دوران ارم عظیم فاروقی نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے اور اسمبلی میں واپس نہ آنے کا اعلان کردیا۔ ارم عظیم فاروقی نے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا
ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ ایسی سیاست پر لعنت بھیجتی ہیں جس کے باعث عوام کو پینے کا صاف پانی بھی نہ مل پائے۔ ارم عظیم فاروقی نے سندھ کی حکمراں جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی اور سندھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ایسی سیاست جس سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں، اسے خیر باد کہتی ہوں اور آئندہ کبھی سندھ اسمبلی میں واپس نہیں آﺅںگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں