پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار،سندھ میں گرمی کی لہر برقرار

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار،سندھ میں گرمی کی لہر برقرار
کیپشن: شہر قائد میں پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا...فائل فوٹؤ

اسلام آباد:پنجاب میں قدرت نے روزے داروں پر کرم کردیا اور لاہور، فیصل آباد، ملتان میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کراچی سمیت سندھ میں سورج آج بھی قہر ڈھارہا ہے ،شہر قائد میں پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ماہ صیام پہلے روزے میں کراچی سمیت سندھ میں گرمی کی لہر برقرار ،محکمہ موسمیات نے بھی سورج سوا نیزے پر رہنے کی پیشگی اطلاع دیدی،شہر قائد کا درجہ حرارت 41ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

نوابشاہ میں پارہ46، حیدرآباد میں 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ادھر سبی ، تربت میں درجہ حرارت 45تک پہنچ گیا۔ پنجاب میں قدرت ہوئی مہربان ،، فیصل آباد، ملتان، وہاڑی سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،لاہور میں مطلع ابرآلود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

محکمہ موسمیات کے مطابق، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،فاٹا ، گلگت بلتستان ،اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے،جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں