فیصل آباد کی سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

فیصل آباد کی سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

فیصل آباد:سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں۔


انہوں نے ملتان سمیت بہاولپور، صادق آباد، رحیم یار خان، بھکر، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں متعدد ڈراموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید

مرحومہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اداکارہ کے اچانک انتقال پر سٹیج اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ کی وفات پر آرٹسٹ ایسوسی ایشن ملتان نے اظہار تعزیت کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں