فیصل آباد سے ن لیگی سیاسی خاندان ساہی برادران پی ٹی آئی میں شامل

فیصل آباد سے ن لیگی سیاسی خاندان ساہی برادران پی ٹی آئی میں شامل
کیپشن: سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی پی پی 52 فیصل آباد سے ایم پی اے کی نشست جیتے تھے...تصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نے سے اراکین اسمبلی اور مختلف رہنماﺅں کو دوسری سیاسی جماعتوں میں جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسی سلسلے میں حکمران جماعت کو اب تک کا زبردست جھٹکا لگا ہے اور ن لیگ سے مضبوط سیاسی خاندان ساہی برادران نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق سپیکر پنجا ب اسمبلی افضل ساہی اور ان کے بھائی ایم این اے کرنل(ر) غلام رسول ساہی نے بنی گالہ میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو جہاں قانونی مشکلات کا سامنا ہے وہیں ان کی جماعت کی سیاسی حمایتیں بھی دن بدن کم ہوتی جارہی ہیں، دو روز میں کئی اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔بعدازاں پی ٹی آئی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ساہی برادران کی شمولیت کا اعلان بھی کیا جبکہ ساہی برادران نے پی ٹی آئی چیئرمین کو فیصل آباد کے دورے کی بھی دعوت دے دی۔

خیال رہے کہ کرنل (ر) غلام رسول ساہی این اے 75 فیصل آباد سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی پی پی 52 فیصل آباد سے ایم پی اے کی نشست جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

دوسری جانب ملتان سے لیگی ایم پی اے مظہر عباس راں نے بھی عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، وہ پی پی 201 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ لیہ سے ایم پی اے قیصر عباس مگسی، اطہر مقبول اور ملک اکرم بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں