وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کی منظوری دیدی گئی

 وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کی منظوری دیدی گئی
کیپشن: ارکان کابینہ نے گرمجوشی سے احسن اقبال کا استقبال کیا....تصویر بشکریہ اے پی پی

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی صدار ت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر اورمختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد کی منظوری دے دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27 نکاتی ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا، وفاقی کابینہ اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔ 

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اسلحے کی کمرشل امپورٹ کی پالیسی میں بھی ترمیم کی منظوری دی،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں اسلام آباد میں میڈیکل سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ 

وفاقی کابینہ نے پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی کی تقرری اور ایچ بی ایف سی کے ایم ڈی کےتقرر کیلیےقواعد وضوابط کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں فوری انضمام کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق فاٹا کو فوری طور پر خیبرپختونخواہ میں ضم کر دیا جائے گا۔ انضمام کے وقت کا تعین وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے  وزیرداخلہ احسن اقبال کا ڈیسک بجا کر ان کااستقبال کیا  اوراجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، فاٹا اصلاحات اور دیگر امور پر بھی غور ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

 اجلاس میں ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈا زیر غور رہے،اجلاس کے دوران سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر اور مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اطلاعات تک رسائی کا قانونی مسودہ بھی اجلاس میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی صحت یابی کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ارکان کابینہ نے گرمجوشی سے احسن اقبال کا استقبال کیا اور صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

احسن اقبال نے کابینہ ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کو قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ان کا آپریشن سروسز ہسپتال لاہور میں کیا گیا تھا جبکہ 14 مئی کو ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کردیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں