نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں مسترد

نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں مسترد
کیپشن: درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔۔۔فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابقلاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

میاں نوازشریف کے خلاف عدالت میں ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے بعد آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کیا۔


فاضل جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا گیا جس میں نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دی گئیں اور درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید
لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرانے کے لیے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ نواز شریف کا ممبئی حملہ سے متعلق پاکستان کےخلاف بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایسا کرکے نواز شریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی۔ اس لئے عدالت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا
عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ فاضل جج نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں