ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،شہباز شریف نے نواز شریف کے بیان پر ارکان کو اعتماد میں لیا

 ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،شہباز شریف نے نواز شریف کے بیان پر ارکان کو اعتماد میں لیا
کیپشن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوئے...فائل فوٹو

اسلام آباد: شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی  شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں بجٹ پاس کرانے سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی جبکہ نواز شریف کے متنازعہ بیان پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی زیر صدار ت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ،پارلیمانی پارٹی نے اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس شروع ہونے پر بھی شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،دھرنوں اور دیگر منفی ہتھکنڈوں سے ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی،عوام کی طاقت سے مسلم لیگ ن عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

شہبازشریف نے لیگی ارکان کی جانب سے پرجوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام سے گزشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ،اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز بھی ایک بڑے وعدے کی تکمیل ہے ،تمام تر مشکلات کے باوجود مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے اورعام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی طاقت سے ن لیگ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر اورمختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دیدی

پارلیمانی اجلاس میں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ متنازعہ بیان پرارکان کو اعتماد میں لیا،اجلاس میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی بھی زیرغور آئی اورشہباز شریف نے30ویں ترمیم پر ارکان کو اعتما دمیں لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں