واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کردیئے

واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کردیئے
کیپشن: گروپ ایڈمن کے اختیارات بھی پہلے سے مضبوط کردیئے گئے ہیں...تصویر بشکریہ میسش ایبل

لاہور:سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی میں جدت نے سالوں کے فاصلے چند لمحوں میں سما دیئے ہیں اور آئے روز نت نئی ایجادات سے عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر آئے روز نت نئی اَپ ڈیٹس سامنے آتی رہتی ہیں اور اب اس کے گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید

گروپ ایڈمن کے اختیارات بھی پہلے سے مضبوط کردیئے گئے ہیں، یعنی اب کوئی بھی گروپ ممبر ایڈمن کی اجازت کے بغیر گروپ آئیکون تبدیل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی سبجیکٹ ایڈمن کی اجازت کے بغیر تبدیل کیا جاسکے گا۔

 گروپ چیٹ میں سکرول کی مشکل سے نجات دلاتے ہوئے ’ایٹ دی ریٹ‘ (@) ٹول شامل کردیا ہے۔۔۔تصویر بشکریہ میش ایبل


واٹس ایپ گروپ چیٹ میں جب گفتگو طویل ہوجاتی ہے اور کسی بھی صارف کا نام لے کر کوئی خاص بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے دوبارہ پچھلی چیٹ کو سکرول کرنا پڑتا ہے، ایسے میں واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں سکرول کی مشکل سے نجات دلاتے ہوئے ’ایٹ دی ریٹ‘ (@) ٹول شامل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا
میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کی مدد سے صارف کا نام جہاں واضح یعنی مینشن ہوگا، وہ اس میسج پر با آسانی جاسکے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گروپ چیٹ میں دائیں جانب ‘@’ دیا ہوگا، جس پر کلک کرکے با آسانی اس میسج پر پہنچا جا سکتا ہے جہاں نام مینشن ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں