اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل مظالم کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل مظالم کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے: ملیحہ لودھی
کیپشن: ملیحہ لودھی، فوٹو بشکریہ یاہو

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ کی جانب سے اس اقدام کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے۔

جمعرات کو اسلامی کانفرنس تنظیم کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یورپی یونین نے ایران ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان کر دیا
 پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے۔ امریکی سفارتخانہ کی منتقلی کے خلاف فلسطینی پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیل مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہ کیا۔ 14 ارکن کی جانب سے بلایا جانے والا سیکیورٹی کونسل اجلاس امریکہ نے بلاک کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوام کوسکیورٹی اداروں پرفخر، 6 مئی کوایک بزدل نے مجھ پربھی گولی چلائی تھی:احسن اقبال
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں