ثانیہ مرزا کی بہن نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

ثانیہ مرزا کی بہن نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فوٹوفائل

ممبئی : بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے شادی کے 2سال بعد اچانک اپنے شوہر سے علیحدگی  کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق انعم مرزا 2016 ءمیں اپنے قریبی دوست اور بھارتی شہری اکبر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی تھی جس میں دونوں کے گھر والوں سمیت بالی ووڈ اورسپورٹس کی فیلڈ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کافیصلہ کرلیا ہے۔شادی کے دوران ثانیہ مرزا کی اپنی بہن کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی اور اس موقع پر ثانیہ مرزانے اپنی بہن کے لیے نیک تمناﺅں کے پیغامات بھی بھیجے تھے۔ 

 
علیحدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم قانونی کارروائی کاعمل جاری ہے۔بھارتی میڈیا  کے مطابق انعم کا زیادہ تر فوکس اپنے گھر کے بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ مرزا کی سٹائلسٹ بننے اور ان کیلئے فیشن اور ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں ہی رہتا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ان دنوں اکتوبر میں آنے والے ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں۔ جہاں یہ دونوں اپنی زندگی میں اس نئے اضافے سے بے انتہاخوش ہیں وہیں ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی زندگی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور انہوں نے اپنی دوسالہ شادی کے اختتام کا فیصلہ کرلیا ہے۔