گھٹنے کی انجری کے باعث شاہد آفریدی ورلڈ الیون ٹیم سے باہر

گھٹنے کی انجری کے باعث شاہد آفریدی ورلڈ الیون ٹیم سے باہر
کیپشن: فوٹو: ٹوئٹر

لاہور : پاکستانی کر کٹ سٹار شاہد خان آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے شاہد آفریدی کو 3سے 4ہفتے درکار ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ” دبئی میں اپنے ڈاکٹر کو گھٹنے کا چیک اپ کرایا ہے، مکمل طور پر تکلیف ٹھیک نہیں ہو سکی ہے اور مجھے ابھی مکمل صحت یاب ہونے کے لیے3 سے 4 ہفتے درکار ہیںتاہم مجھے امید ہے کہ میں مکمل فٹنس حاصل کر لو ں گا“۔

a0fa5d28cb865e850d67dfb0472c2b0c

ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے جبکہ شاہد آفریدی کو مکمل فٹنس کے لیے 3سے 4 ہفتے درکار ہیں اور اس لیے میچ میں ان کی شرکت کے امکانات نہیں ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی حالیہ دو برسوں کے دوران محض ٹی ٹونٹی لیگ میں ہی منظرعام پر آئے ہیں جبکہ آئی سی سی ورلڈٹی ٹونٹی2016ء کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ انٹرنیشنل میچ کھیلے گے جب وہ ویسٹ انڈیزکے خلاف آئی سی سی ورلڈالیون کی نمائندگی کریں گے۔اس میچ کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ دیا جاچکاہے،شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ تھری سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔