آزادی کی منزل پر گامزن، فلسطینی ڈٹ گئے

آزادی کی منزل پر گامزن، فلسطینی ڈٹ گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بے خوف فلسطینی جمعہ کو پھر غزہ سرحد پر جمع ہوں گے، 8 ماہ کی ننھی لیلہ سمیت درجنوں ساتھیوں کی شہادت اور ہزاروں کے زخمی ہونے پر بھی ان کے حوصلے پست نہیں ہیں۔

ارادے غیر متنزلزل، آزادی کی منزل پر گامزن، باہمت فلسطینی اسرائیلی جارحیت کے آگے سینہ تان کر کھڑے ہیں، دونوں ٹانگوں سے معذور فلسطینی ابو صالح نے بہادری کی تاریخ رقم کردی گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور شیلنگ کے دھوئیں میں غلیل سے دشمن فوج پر پتھر برساتے شہادت کا رتبہ پایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’انقلاب محسود ‘ کی حالیہ شائع ہونے والی کتاب میں بینظیر بھٹو کے قتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات
 30 مارچ سے اب تک 12 ہزار 7 سو 33 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی سے زخمی ہوئے، 563 افراد کو سر اور گردن میں گولیاں لگیں، 237 نے سینے اور پشت پر گولیاں کھائیں، 811 کو بازو، 276 کو پیٹ اور 3 ہزار 502 افراد کو ٹانگوں میں گولیاں ماری گئیں۔ لیکن سر پر کفن باندھ کر نکلنے والے گھبرائے نہیں، نماز کا وقت آیا تو گولہ باری کی پرواہ کئے بغیر سارے فلسطینی سربسجود ہوگئے اور دشمن کو بتا دیا کہ آزادی تک مزاحمت ختم نہیں ہوگی۔ وہ مزاحمت جو اسرائیل کی چھیڑ ہے اور فلسطینیوں کیلئے آزادی کا راستہ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: دبئی میں مستحقین کیلئے سحر و افطار کا انوکھا اہتمام
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں